• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رضا عابدی کو فوری رہا کیا جائے ،ریلیز موومنٹ کی پریس کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نمائش چورنگی پر ریلیز فیصل رضاعابدی موو منٹ کی جانب سے ہنگای پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے فیصل رضا عابدی کے والدنیئر رضا عابدی اور دیگر رہنماوں صغیر عابد،محمدیعقوب شہباز،راشد رضوی ،اقبال حیدر عموں،سہیل رضا،رضی حیدر رضوی،ایڈوکیٹ شجاع عباس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری سے ملت بے چینی پیدا ہو رہی ہے لگتا ہے انصاف کی فراہمی کیلئے آواز بلند کرنا ان کا جرم بنادیا گیا دہرا معیار کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے ،فیصل رضا عابدی کو فوری رہا کیا جائے۔ رہنمائوں نے اعلان کیا کہ ریلیز فیصل رضا عابدی مو و منٹ کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلے میں کل بعد نما ز جمعہ ملک بھر میں اور بیرون ملک احتجاج کیا جائیگا کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر کے باہر 1:30بجے دن منعقد کیا جائے گا ۔
تازہ ترین