• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنی رن آئوٹ پر بہت کچھ سنا،بیٹا بھی مزاحیہ تبصرہ کریگا،اظہر

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان اور اسٹار بیٹسمین اظہر علی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران مجھے اور اسد شفیق کو کسی بھی موقع پر اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ گیند آگے جاکر رک جائے گا۔ جب فیلڈر نے تھرو کی تو لگا کہ بائونڈری کے باہر سے گیند پھینک رہا ہے۔ حماقت کا کوئی جواز نہیں ہے لیکن جب گیند فیلڈر نے وکٹ کیپر کے پاس پھینکی تو اس وقت لگا کہ کوئی غیر معمولی بات ہوگئی ہے۔ گھر میں بیٹا بھی اس فنی رن آئوٹ پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرے گا، ڈریسنگ روم میں جا کر بھی بہت کچھ سننا پڑا۔ مجھے گیند کو آخری لمحے تک دیکھنا چاہیے تھا۔ جمعرات کی شام جب اظہر علی پریس کانفرنس کے لئے آئے تو وہ مسکرارہے تھے جبکہ انہیں دیکھ کر میڈیا بھی مسکرارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسد شفیق کے ساتھ کریز پر کھڑے ہو کر کھانے کا منیو نہیں پوچھ رہا تھا ۔ آسٹریلیا نے اسپورٹس مین شپ کے منافی کوئی کام نہیں کیا۔ اظہر علی نے کہا کہ چوتھے دن اگر صبح ایک دو وکٹ مل گئے تو نئے بیٹسمین کے لئے پچ آسان نہیں ہے۔
تازہ ترین