• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)کئی سابق ہاکی اولمپئنز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف گرینڈ الائنس بناکراپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ لاہور کے مقامی کلب میں ہونے والے اجلاس میں سابق کپتان منظور جونیئر، سلیم ناظم، خواجہ جنید، خالد بشیر، نوید عالم کے علاوہ پنجاب کے 18ڈسٹرکٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں، وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی گئی کہ وہ قومی کھیل کے معاملات کا نوٹس لیں اورموجودہ فیڈریشن کو برطرف کرکے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیں ۔
تازہ ترین