• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے 9 ماہ،بینک الحبیب کو 9.92 بلین روپے کا قبل از ٹیکس منافع

کراچی(پ ر) بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے 30 ستمبر کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق بینک کو 9.92 بلین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہواہے۔گزشتہ مالی سال کی اس مدت میں بینک کو 10.38 بلین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔بینک کو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حاصل ہونے والے 6.25 بلین روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے مقابلے میں رواں مالی سال 5.90 بلین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا۔بینک کا ای پی ایس 5.31 روپے فی شیئر ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین