• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات عالمی ایجنڈے سے منسلک ہیں، ملیحہ لودھی

نیو یارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات عالمی ایجنڈے سے منسلک ہیں]موجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں،ہم عالمی شراکت داری اورتعاون کے فروغ میں کشیدگی کی صورتحال دیکھ رہے ہیں،پاکستان پائیدارترقی کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کررہا ہے، پائیدارترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے،موجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں۔نیویارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے، موجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں، ہم گلوبل شراکت داری اورتعاون کے فروغ میں کشیدگی کی صورتحال دیکھ رہے ہیں جب کہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وسائل کی دستیابی اورباہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن پائیدارترقی کے تمام پہلوں کا احاطہ کررہا ہے، حکومت پاکستان نے اگلے تین سال میں 10ارب پودے لگانے کا عزم کررکھا ہے اورپاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات عالمی ترقیاتی ایجنڈے سے منسلک ہیں۔

تازہ ترین