• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کی جارحانہ اور انتقامی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، حریت کانفرنس

کراچی( جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت کی ایما پر سرکاری فورسز کے ہاتھوں کشمیر میں جاری قتل و غارتگری ، مار دھاڑ اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور ان جارحانہ اور انتقامی کارروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ جمعرات کے روز جاری ایک بیان میںشہر خاص کے فتح کدل میں عسکری معرکہ آرائی کے دوران نہتے اور جواں سال شہری شہید رئیس احمد صوفی، عسکریت پسند شہید معراج الدین بنگرو اور شہید فہد فیاض وازہ اور آج کاکہ پورہ پلوامہ میں ایک اور معرکہ آرائی میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں شہید کئے گئے شوکت احمد بٹ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیاکہ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور عوام آزادی کی منزل سے ہمکنار ہونگے۔ اس دوران حکمرانوں کی جانب سے اپنی رہائش گاہ میرواعظ منزل نگین میں مسلسل نظر بند رکھے گئے حریت چیرمین جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے تینوں شہیدوں ، شہید رئیس احمد صوفی کے والد حبیب اللہ صوفی(جو جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے سرگرم کارکن اور رواں تحریک آزادی کے زبردست بہی خواہ ہیں)،شہید معراج الدین بنگرو اورشہید فہد فیاض وازہ کے والدین اور عزیزوں کے ساتھ بذریعہ فون تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان شہیدوںکو خراج عقیدت ادا کیا اور کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے دیرینہ تنازع کشمیر کے تئیں ہٹ دھرمی کے رویے۔

تازہ ترین