• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کا پرامن سہ فریقی مذاکراتی حل جنوب ایشیائی مستقبل کیلئے ناگزیر ہے، سردار عتیق

مکہ المکرمہ(شاہدنعیم/ نمائندہ خصوصی ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن سہ فریقی مذاکراتی حل جنوب ایشیائی مستقبل کیلئے ناگزیر ہے۔ مسلم ممالک اپنے سفارتی اور اقتصادی اثرونفوذ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے استعمال کریں۔وہ رابطہ عالم اسلامی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ عسکری حربوں میں ناکامی کے بعدکشمیریری آبادی کا تناسب بگاڑنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کا بہترین روڈ میپ موجود ہے۔ سعودی عرب نے ہر دور میں مسئلہ کشمیر پرمسلمہ بین الاقوامی موقف کی تائید و حمایت کی ہے۔ پاک ہند مذاکرات کی بحالی میں تاخیر مزید پیچیدگیاں پیدا کررہی ہے۔

تازہ ترین