• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12 مئی، 65 مقدمات کی الگ الگ جے آئی ٹیز بنانے کا فیصلہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی میں سانحہ 12 مئی کی تحقیقاتی کیلئے اعلی عدلیہ کے حکم پر سندھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سانحہ سے متعلق 65 مقدمات کی تفتیش کیلئے الگ الگ جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ دنوں جے آئی ٹی کے مزید اجلاس منعقد ہونا ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کا پہلا باضابطہ اور غیرمعمولی اجلاس کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں جے آئی ٹی سربراہ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان رینجرز، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلیجنس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سی آئی اے کے نمائندے شریک ہوئے۔ جے آئی ٹی میں کراچی کے تینوں زون کے ڈی آئی جیز، تمام متعلقہ ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اور سانحہ 12 مئی سے متعلق مقدمات کے تفتیشی افسران شریک تھے۔

تازہ ترین