• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد خان نیازی ، ڈمیز چوہدری شجاعت اور فیاض الحسن چوہان کی ”خبرناک“ میں ملاقات!

کراچی (جنگ نیوز) پی ٹی آئی کے امجد خان نیازی اور ڈمیز چوہدری شجاعت اور فیاض الحسن چوہان کے درمیان ہونے والی دلچسپ ملاقات کا احوال جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں پیش کیا جائے گا۔ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاءکا کہنا تھا کہ ” لندن میں میزبان کی بے وفائی سے رات سڑک پر گزری، انتخابی نشان نے قسمت ہی بدل دی ورنہ سائیکل تو پنکچر تھا، مجھے صرف شہباز شریف کیلئے وزیر اطلاعات بنایا گیا ہے، حسیناؤں سے تو معافی کیا رشتہ بھی مانگ لوں“ ۔ وزیر اعلیٰ کی آنیاں جانیاں اور 65کروڑ کے گدھے کھانے والے پر بھی شو کے دوران بات ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین