• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے میں جعلی ڈگری کیبن کریو کی فہرست جاری

کراچی (اسد ابن حسن) پی آئی اے کے کیبن کریو کے جعلی ڈگریوں پر نوکری حاصل کرنے والے 102ملازمین کی فہرست جاری ہوگئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق 41 کیبن کریو کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 61ابھی تک سروس پر موجود ہیں۔ سب سے حیرت کی بات یہ ہے کہ جن 41 کریو ممبرز کو نوکری سے نکالا گیا ہے ان میں 29خواتین اور 12مرد ہیں جبکہ جعلی ڈگریاں ثابت ہونے کے باوجود حاضر سروس کریو میں خواتین کی تعداد 28ہے جبکہ مرد 33ہیں۔ اس حوالے سے چیف ہیومن ریسورس آفیسر عاصمہ باجوہ نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ کئی درجن کیبن کریو کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ کچھ ملازمین جو جعلی ڈگری ہونے کے باوجود حاضر سروس ہیں اُنہوں نے عدالت سے اسٹے لیا ہوا ہے اور ابھی بھی 200 سے زائد ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق پر کام ہورہا ہے۔ اسی حوالے سے ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ ایک فہرست عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی گئی ہے اور جعلی ڈگریوں پر اب تک ٹوٹل 390سے زائد ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا جاچکا ہے اور ابھی مزید تھوڑی بہت تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین