• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری کیس میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 4افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے چار مختلف کارروائیوں کے دوران تین مفرور ملزموں اور جعلی ڈگری کیس میں ملوث ہائوسنگ فائونڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس رضا کو گرفتار کرلیا ۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے عملہ نے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کو مطلوب ملزم واجد محمود کو گرفتار کیا۔ ایوب پارک کے قریب گلستان کالونی میں چھاپہ مارکر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے ندیم عباس کیانی کو گرفتارکرلیا ، ملزم کے خلاف 58لاکھ روپے لے کر ایک شہری کوجرمنی بھیجنے کا جھانسہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔اٹک میں چھاپہ کے دوران مطلوب ملزم وقار احمد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ہائوسنگ فائونڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس رضا کو جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے خلاف اسی سال مقدمہ نمبر 21 درج ہوا تھا۔ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ۔
تازہ ترین