• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج روڈ پر چھاپہ ، دو گوداموں سے سمگل شدہ ادویات برآمد

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے) ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نوید انور نے ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ کالج روڈ پر چھاپہ مار کر دو گوداموں سے سمگل شدہ ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد کرکے دوملزمان محمد ناصر اور محمد عمران کو گرفتار کرلیا۔ گودام سیل کردئیے گئے۔قبضہ میں لئے جانے والے مال میں جنسی طاقت بڑھانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔چھاپہ کے دوران کوہسار ہومیو سٹور کالج روڈ سے محمد ناصر اور ادویات جبکہ احمد سٹور سے محمد عمران اور ادویات کو قبضہ میں لیا گیا۔ایف آئی آر کیلئے درخواست دیدی گئی ہے۔
تازہ ترین