• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں مکمل قیام امن تک امریکی فوج کا انخلا نہیں چاہتے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کی اتحادی قوتوں کو افغانستان میں صورتحال مستحکم ہونے تک انخلا نہیں کرنا چاہیے، پہلے بھی معاملات ٹھیک ہونے سے پہلے فوجوں کے انخلا سے پاکستان کومسائل بھگتنے پڑے،افغانستان میں مکمل قیام امن تک امریکی فوج کا انخلا نہیں چاہتے۔ معصوم زینب کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی، مقبوضہ کشمیر میں 8 سال کی آصفہ کے قاتلوں کو اب تک سزا نہ ملی،دوحہ میں ہونے والی کسی ملاقات اور پیش رفت کا علم نہیں، پاک ایران وزرائے خارجہ کی ایرانی بارڈر گارڈز کے اغوا کے حوالے سے بات ہوئی ہے، ڈی جی ایم اوز بھی رابطے میں ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، عالمی برادری نوٹس لے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جامع اور آزادانہ تحقیقات کا اعادہ کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو اپنی اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معصوم زینب کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی، مقبوضہ کشمیر میں 8 سال کی آصفہ کے قاتلوں کو اب تک سزا نہ ملی۔

تازہ ترین