• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں میٹروبسوں کے کرایوں میں اضافہ، سبسڈی میں کمی

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے اور سبسڈی میں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ بزرگ شہریوں کے لئے سفر مفت ہوگا، اس حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ مخدون ہاشم جوان بخت کا کہنا ہے کہ کرایہ اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں میٹرو بس سروس کا آغاز کیا تھا جب کہ بس کے مسافروں کے لیے پہلے اسٹاپ سے آخری اسٹاپ تک ایک ہی کرایہ رکھا گیا تھا۔ پنجاب میں میٹرو بسوں کے کرائے میں اضافہ کرنے اور سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت نے کہا کہ اب شاہدرہ سے گجو متہ چلنے والی میٹرو بس کے کرائے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر ہوں گے، کرائے ریشنلائز کرنے سے عوام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور اس سے حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔

تازہ ترین