• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانے سے پہلے میموگیٹ اسکینڈل نمٹاناچاہتاہوں،چیف جسٹس

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہےجبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے ہیں کہ میں جانے سے پہلے اس کام کو نمٹانا چاہتا ہوں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی کے خلاف ایف آئی اے نے اسپیشل کورٹ میں چالان جمع کرادیا ہے۔ ایف آئی اے نے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے اور حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین