• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں دہشتگردی کیلئے کراچی سے فنڈ جمع کرنیکا انکشاف

کراچی (طلحہ ہاشمی)کراچی سے عالمی کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز اکھٹا کیے جانے اور پھر دہشت گردی میں استعمال کیلئے افغانستان بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق فنڈز اغوا برائے تاوان اور بھتے کی مد میں وصول کیے جاتے رہے ہیں اور رقم حوالہ اور ہنڈی کے ذر یعے افغانستان بھیجی جاتی رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلو چستان میں ایک اقلیتی برادری اور بلوچستان میں مائنز اینڈ منرلز والوں سے بھی بھتہ لیا جاتا رہا ہے اور رقم افغانستان بھیجنے کیلئے 40بنک اکاونٹس استعمال کیے گئے اور اغوا برائے تاوان کی رقم افغانستان پہنچتی تو مغوی کو رہا کر دیا جاتا ہے۔ عالمی کالعدم تنظیم کے ان کارروائیوں کا انکشاف گلستان جوہر میں اغوا کی ایک واردات سے ہوا جس میں ایک شہری کو اغوا کر کے اس سے ایک کروڑ روپے سے زاید تاوان کی رقم وصو ل کی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک 8سے 10 کروڑ روپے افغانستان بھیجے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین