• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی جمال خاشقجی کے واقعہ پر سعودی عرب کیخلاف مہم بد نیتی پر مبنی ہے، لیاقت بلوچ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ترکی میں سعودی قونصلیٹ میں صحا فی جمال خاشقجی کے قتل کے المناک واقعے کا دکھ پوری دنیا میں محسوس کیا جا رہا ہے ،عالم اسلام کے تمام اہم ممالک استعماری قوتوں کی سازشوں کا شکار ہیں ،انھوں نے کہا سعودی عرب کے خلاف ہر طرف سے سازشش بڑھتی جا رہی ہیں ،صحافی جمال خاشقجی کے واقعہ پر سعودی عرب کے خلاف مہم بد نیتی پر مبنی ہے ترکی اور سعودی عرب کے درمیان واقع کی مشترکہ تحقیقات خوش آئند ہے ۔ دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں طلبہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے لیاقت بلو چ نے کہا اہم شخصیات کو غائب کر نا ، قتل کر نا اور پھر غلط فہمیاں پیدا کر کے مسلم ممالک کے خلاف محاذ آرائی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے ، حقائق کے بر خلاف سعودی عرب کے خلاف بد نیتی پر مبنی پرو پیگنڈہ بند کیا جائے ، انھوں نے کہا ہم توقع رکھتے ہیں کہ تر کی اور سعودی عرب کی مشترکہ تحقیقات حقائق کو منظر عام پر لائیں گے۔
تازہ ترین