• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرم گورننس ریگولیشنز کا خاتمہ، قبائلی علاقوں میں انتخابات کرائے جائیں، مقررین

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)گزشتہ روز رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد اور ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن کے اہتمام یونیورسٹی میں ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر مذ ہبی امور نورالحق قادری، وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر سجاد حسین طوری، ایم این اے منیر اورکزئی، اجمل وزیر، نثار مومند، سلیم صافی اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، کانفرنس فاٹا اصلاحات کے ضمن میں آنیوالے چیلنجز کے حوالے سے بلایا گیا تھا،مقررین نے مطالبہ کیاکہ انٹرم گورننس ریگولیشنز کا خاتمہ اور قبائلی علاقوں میں انتخابات کرائے جائیں،انہوں نے تین نکاتی ایجنڈے پر سیرحاصل گفتگو کی،ایجنڈا قبائلی علاقوں کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں اعلان کردہ تین فیصد حصے کی ادائیگی، بلدیات اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات اور انضمام کے اعلان کے بعد حکومت کی طرف سے بنائی ہوئی ٹاسک فورس پر مشتمل تھا، کانفرنس سے خطاب کے دوران مقررین نے موقف اپنایا کہ فاٹا کا خیبر پختو نخوامیں ضم ہوناتاریخی اور قابلِ ستائش عمل ہےلیکن انضام کے بعد کی صورتحال فکرمندی کا باعث ہے کیونکہ ابھی آگے چلنے میں کئی مشکلات درپیش اور عمل سست روی کا شکار ہے، وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا تحریک انصاف کی حکومت انضمام اور بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئےسنجیدہ ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک ٹاسک فورس کے ہونیوالے دونوںاجلاسوں کووزیر اعظم عمران خان نے خود لیڈ کیا، وزیر اعظم نے انہیں باور کرایا ہے کہ قبائلی علاقوں میں پہلے سے بھرتی خاصہ دار اور لیوی فورس کے اہلکاروں کو تحفظ دیا جائیگا اور وہاں بروقت بلدیاتی اور صوبائی انتخابات کرائی جائینگے، وزیر مملکت موسمی تبدیلی زرتاج گل نے کہا قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وہاں کے بیشتر مسائل کا فوری حل ہے، فاٹا کا خیبر پختونخواں میں انضمام کا فیصلہ وہاں کے عوام کا اپنا ہے ہم چاہتے ہیں وہاں کے عوام اپنے فیصلوں میں آزاد ہوں، اس سے پہلے سابق سینیٹرفرحت اللہ بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت اس بات کا تقاضہ کرتا ہے ہم 25ویں آئینی ترمیم کے بعدہاتھ آنیوالے مواقع سے فائدہ اٹھائیں کہ کیسے بلد یاتی و صوبائی انتخابات کیلئے راہ ہموار کی جائے کیسے ایف سی آر خاتمہ کے بعد آئی جی آر یعنی انٹرم گورننس ریگولیشن سے چھٹکارہ پا کر مکمل انضمام تک پہنچ جائے انہوں نے مطالبہ کیا خیبر پختونخواکی حکومت فوری طورپر آئی جی آر کا خاتمہ کرے اور قبائلی علاقوں میں بلدیاتی و صوبائی انتخابات کا انعقاد کرائے،رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی نےکہاانضمام کا مشکل مرحلہ کامیابی سے طے ہوگیاہے اب مزید مشکل مرحلہ ہمارے سامنے ہے۔
تازہ ترین