• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض،سوڈان کے سابق صدر عبد الرحمٰن سوار الذہب انتقال کرگئے

ریاض( شاہد نعیم) سوڈان کے سابق صدر فیلڈ مارشل عبد الرحمن سوار الذہب 83برس کی عمر میں سعودی دار الحکومت ریاض کے آرمی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ان کے انتقال پر سوڈانی صدر عمر البشیر اور سوار الذہب کے اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کردیا۔ عبد الرحمن سوار الذہب کی تدفین مدینہ منورہ کے معروف عالم قبرستان جنت البقیع میں ہوگی۔ شاہ سلمان کے حکم پر خصوصی طیارہ میت ریاض سے مدینہ منورہ منتقل کرے گا۔ شاہ سلمان نے فیلڈ مارشل عبد الرحمن سوار الذہب کی وصیت کی خاطر ان کی میت مدینہ منورہ پہنچانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
تازہ ترین