• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی نااہلی کیلئے حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد(ایجنسیاں ) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیت کے خلاف سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست خارج کر دی۔جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی‘عدالت نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے دلائل سننے کے بعد فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست میں کوئی ایسے قانونی نکات نہیں اٹھائے گئے جس پر نظر ثانی کی جائے‘حنیف عباسی کی درخواست میں کوئی وزن نہیں ‘اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے عدالت سے کئی حقاق چھپائے‘ٹکڑوں میں دستاویزات فراہم کیں جو غیرتصدیق شدہ اور ناقابل قبول ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت ہر دستاویز کی تصدیق کرانے کی پابند نہیں، اپنی تسلی کیلئے جتنی تصدیق کرانی تھی کرائی۔
تازہ ترین