• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبیب جالب کی صاحبزادی کو75ہزارکا بل دینے پر لیسکو چیف کا نوٹس

لاہور(جنگ نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب کو 75 ہزار روپے کا بجلی کا بل بھیجنے کا نوٹس لے کر متعلقہ ایس ڈی او کو تفصیلات سمیت طلب کرلیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور خاتون کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب کو لیسکو کی جانب سے 75 ہزار روپے کا بجلی کا بل بھیجے جانے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔
تازہ ترین