• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے ایک کشتی اور 12بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلیے۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطا بق پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 12بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ماہی گیروں کی 1کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ کاروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔
تازہ ترین