• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن سے محبت کی دعویداردوشیزہ کی شہزادہ ہیری سے ملاقات

آسٹریلوی دوشیزہ برطانوی شہزادہ ہیری کی ایسی دیوانی نکلی کہ انہیں دیکھ کر خوشی سے ناصرف رو دیں بلکہ ہیری کے گلے لگانےاور ہاتھ ملانے پرشدت جذبات میں کپکپانے لگی۔


شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ شہزادی میگھن کےساتھ بین الاقوامی دورے پر ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں، ایک موقع پر جب وہ میلبورن کی سیر کو نکلے تو مداحوں بڑی تعداد انہیں دیکھنے کیلئے موجود تھی۔

ان ہی مداحوں میں کھڑی ایک لڑکی نے بینر پر لکھا تھا کہ وہ 8 سال کی عمر سے ہیری کی محبت میں گرفتار ہے، دوشیزہ شہزادے کودیکھتے ہی رو پڑی۔

شہزادہ ہیری نے بھی جب محبت سے گلے لگایا اور ہاتھ ملایا تو شدت جذبات کے باعث کپکپانے لگی۔ اسے کہتے ہیں دیوانہ وار محبت!

تازہ ترین