• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والا41سالہ مائیک رومن نامی شخص کو پیزا اس قدر پسند ہے کہ وہ گزشتہ 37 برس سے روزانہ شام میں کم از کم ایک پیزا کھاتے ہیں ۔

مائیک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کبھی کبھی وہ ایک سے زائد پیزا کھاتے ہیں اور تین سے چار سال کی عمر میں ان کی والدہ نے پہلی مرتبہ انہیں پیزا کھلایا تھااور اسکے بعد انہیں پیزا بے انتہا پسند آیا اور انہوں نے ہر روز اپنی والدہ سے پیزا مانگنا شروع کیا۔

مائیک اپنے شہر کی ہردکان کا پیزا چکھ چکے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ذائقے سے زیادہ پیزا سے بھوک مٹانے پر توجہ دیتے ہیں۔

مائیک نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بہت کوشش کی کہ وہ پیزا کی بجائے کچھ اور بھی کھائیں لیکن گھوم پھر کر وہ دوبارہ اسی ڈش پر آگئے۔

تازہ ترین