• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ماری پور میں مبینہ مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے ماری پور میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ماری پور روڈ پر پولیس مقابلے میں فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار ملزم حنیف کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، پولیس اس سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

کورنگی کے گھر میں ڈکیتوں کی لوٹ مار

کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور وہاں موجود پاکستانی روپوں سمیت غیر ملکی کرنسی، کریڈیٹ کارڈز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ چین سے آئی ہوئی خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین