• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت فوری مہنگائی روکنے میں کامیاب

حکومت پنجاب اہم قدم اٹھاتے ہوئے فوری مہنگائی روکنے میں کامیاب ہوگئی جس کی وجہ سے دودھ، دہی، چینی اور کریانے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ رک گیا۔

حکومت پنجاب اور تاجر تنظیموں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر چوہدری اکرم کی سربراہی میں اجلاس میں فیصلے کیے گئے۔

مشیر وزیراعلیٰ اکرم چوہدری نے بتایا کہ دہی کی قیمت 94 اور دودھ کی قیمت 80 روپے برقرار رہے گی، پہلے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں دہی 100 اوردودھ کی قیمت 90 پر اتفاق ہوگیاتھا۔

کریانہ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ چینی کی قیمت 55 روپے برقرار رہے گی۔

حکومت پنجاب کے اجلاس میں تاجروں نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے حکومت سے تعاون کا اعلان کر دیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی حکومت پنجاب کی اعلان کردہ قیمت پر فروخت ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چاول سپر نیو کی قیمت ہول سیل 100 اور پرچون نرخ 116 روپے کلو ہوں گے، دالوں، بیسن، لال مرچ اور گرم مصالحہ جات کی قیمتوں کا بھی چارٹ جاری کر دیا گیا جبکہ مٹن 850 روپے کلو اور بیف 400 روپے کلو ہوگی فروخت ہوگا۔

صدر کریانہ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف نے اس موقع پر کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر کے ساتھ جن اشیاء کی قیمتیں بڑھانے پر بھی اتفاق ہوگیا تھا وہ اضافہ بھی روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین