• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس نے شمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جائی اِن نے پوپ فرانسس سےویٹی کن میں ملاقات کی اور انہیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن کی جانب سے دعوت نامہ دیا۔

پوپ نے دعوت قبول کی تاہم دورے کی تاریخ ابھی طے کی جائے گی۔

پوپ فرانسس شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے کیتھولک مسیحیوں کے پہلے روحانی پیشوا ہوں گے۔

واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریامیں امن کے حوالے سے پوپ نے جنوبی کوریا کے صدر کو مشورہ دیا کہ وہ رُکیں نہیں، آگے بڑھیں اور خوفزدہ ہوئے بغیر امن کو ممکن بنائیں۔

تازہ ترین