• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے عمرے کے لیے آنے والے زائرین کے لیے مکہ اور مدینہ کے علاوہ دوسرے شہروں میں جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

عرب اخبار کے مطابق عمرہ زائرین کو 30دن کا ویزہ دیا جاتا ہے، اس سے پہلے عمرہ زائرین کو صرف مکہ اور مدینہ جانے کی اجازت دی جاتی تھی۔

اب سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمرہ زائرین سعودی عرب میں سیاحت کے دوسرے مقامات پر بھی جا سکیں گے۔

عرب اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے یہ فیصلہ سیاحت کے فروغ کے لیے کیا ہے۔

تازہ ترین