• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارر ڈرامہ فلم ہیلووین 'کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر


خوف ،دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم ہیلووین 'کالاس اینجلس میں رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر ے جبکہ فلم آج نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ نے فوٹو گرافروں کو پوز بھی دئیے اور مختلف انٹرویوز میں فلم کے بارے میں تفصیلات بھی بتائیں۔

ہدایتکارڈیوڈ گورڈن گرین کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جیمی لِی ،جوڈی گیریئر،اینڈی میٹی چیک ،وِل پیٹن ،ورجینیا گارڈنراور نک کاسل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

اس ہارر ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسے پر اسرارشخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو چالیس سال بعد ہیلووین تہوار پر خون کی ہولی کھیلنے آتا ہے جس کے بعد ایسے ایسے غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کہ لوگ دہشت زدہ رہ جاتے ہیں۔

کاریکٹر زنامی ناول سے ماخوذ اس فلم کو ملک اکاد،بِل بلاک اورجیسن بلم نے مشترکہ طور پروڈیوس کیا ہے ۔

فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آج19اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین