• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ مسلم خاتون کی تصویر برطانوی نوٹ پرچھاپنے کا فیصلہ

تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کے مرکزی بینک نے کرنسی نوٹ پر مسلمان خاتون کی تصویر چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے مرکزی بینک ’بینک آف انگلینڈ‘ نے کرنسی نوٹ پر پہلی مرتبہ ایک مسلم خاتون کی تصویر جاری کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، مسلم خاتون کی تصویر 50 پاؤنڈ کے کرنسی نوٹ پرجاری کی جائے گی جس پر اس وقت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تصویر موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق’نورعنایت خان‘ نامی برطانوی نژاد بھارتی جاسوس، جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران فرانس میں رہتے ہوئے برطانوی افواج کے لیے جاسوسی کے فرائض انجام دیئے، اس کے علاوہ ان کا شمار شاندار کارنامے سرانجام دینے کی وجہ سے برطانیہ کی بہترین شخصیات میں ہوتا ہےاور اسی لیے ان کی تصویر نوٹ پر چھاپنے کے لیے بینک آف انگلینڈ کی جانب سےتجویز پیش کی گئی۔

نورعنایت خان روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیدا ہوئیں، ان کے والد کا تعلق بھارت سے تھا جبکہ والدہ امریکی خاتون تھیں۔ نور کی پرورش پیرس اور برطانیہ میں ہوئی۔ انہوں نے 19 نومبر 1940ء میں خواتین کی ضمنی ایئر فورس WAAF میں کلاس 2 ایئر کرافٹ افسر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور برطانیہ کی جانب سے جرمنی کے خلاف کام کرنے والی پہلی خاتون ’وائرلیس آپریٹر‘ بنیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نور عنایت کو اکتوبر 1943میں جاسوسی کے الزام میں پیرس میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 10 ماہ تک مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا لیکن اس کے باوجود انہیں نے کچھ نہ کہا، اپنے ملک سے غداری نہ کرنے کی ان کو یہ سزا ملی کہ ان کے سر پر گولیاں مار کرانہیں ہلاک کردیا گیا جس وقت ان کی عمر صرف 29 برس تھی۔

نور عنایت برطانیہ میں ’نورا باقر‘ کے نام سے مشہور ہیں، انہیں 1949ء میں برطانیہ کے سب سے بڑے شہری اعزاز ’جارج کراس‘ سے نوازا گیا۔ نور پہلی مسلم اور ایشیائی خاتون ہیں جن کا تانبے سے بنا مجسمہ لندن کے گورڈن اسکوائر گارڈن میں لگایا گیا ہے۔ فرانس کی جانب سے بھی انہیں سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ’کروکس ڈی گیری‘ سے نوازا جاچکا ہے۔

تازہ ترین