• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم جاری ہے، بارہ مولا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4معصوم کشمیری شہید ہوگئے۔

حریت قیادت کی طرف سے آج نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں پابندیاں عائد کردیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، گزشتہ رات بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں محاصرے کیا اور فائرنگ کرکے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر آج وادی میں پر امن احتجاج کیا جائے گا،جس سے قبل کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں لگا دی ہیں،سری نگر میں تعلیمی ادارے بھی آج بند رہیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز بھی سری نگر کے علاقے فتح کدل میں بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران فائرنگ کے 3کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا،اسی علاقے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے نوجوانوں کے قتل کے بعد سری نگر میں انٹرنیٹ سروس اور کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے۔

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے طلباء بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سرینگر ۜجموں شاہراہ پر نکل آئے جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت میں خلل پڑا۔

متحدہ حریت قیاد ت نے ایک بیان میں کشمیری نوجوانوں کے قتل، غیر قانونی گرفتاریوں، طلباء کو ہراساں کرنے اور صحافیوں پر حملوں کے خلاف مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

ڈھونگ بلدیاتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ بھی ناکام ہوگیا اور ووٹنگ کا تناسب نہ ہونے کے برابر رہا۔

تازہ ترین