• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’قندھار حملہ امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا‘‘

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کہتے ہیں کہ قندھار پر ہونے والا حملہ افغانستان سے متعلق امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

افغانستان کے صوبے قندھار میں گزشتہ روز ہونے والے حملے کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا بیان سامنے آیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان میں لوگوں کے دفاع کا کام جاری رکھے گا، واضح نہیں کہ قندھار حملہ افغانستان کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر کتنا اثر ڈالے گا۔

جیمز میٹس نے یہ بھی کہا کہ قندھار میں ہونے والی دہشت گردی کے چھوٹے پیمانے پر اثرات ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ روز افغان صوبے قندھار کے گورنرکے کمپاؤنڈ میں فائرنگ سے پولیس چیف، خفیہ ایجنسی کا مقامی سربراہ اور ایک صحافی ہلاک ہوگیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں گورنر قندھار اورتین امریکیوں سمیت 12افغان فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کل عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے۔

تازہ ترین