• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: احتجاج کر نیوالی ایم پی اے بے ہوش ہو گئیں

پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کر نے والی مسلم لیگ نون کی خاتون رکن اسمبلی بے ہوش ہو گئیں،بے ہوش ایم پی اے کو وہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جس میں مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی نے شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

مسلم لیگ نون نے دوان اجلاس پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، جس میں انہوں نے معطل کیے گئے 6ارکان اسمبلی کو لانے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی کے بغیر جاری رہا، اس سے قبل مسلم لیگ نون کے ارکان کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے باعث اجلاس 2 گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جبکہ مسلم لیگ نون کے ارکان نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران مسلم لیگ نون کی خاتون رکن کی طبیعت خراب ہوگئی، بعد میں خاتون رکن اسمبلی کو طبی امداد دی گئی۔

تازہ ترین