• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے کے بعد لونگ چبائیں، تیزابیت بھگائیں


لونگ برصغیر میں پکوان میں شامل کئے جانے والے مصالحوں کا خاص جزو ہے۔اس کو مہک اور ذائقے کے لیےکھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کئی ممالک میں اسے کئی امراض کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ انڈونیشیا کا مقامی پودا ہے اور تجارتی طور پر بھارت، مڈغاسکر، زنجبار، پاکستان، سری لنکا اور تنزانیہ میں کاشت کیا جاتا ہے۔

لونگ مقویٔ معدہ ہے اوردردِ شکم میں آرام پہنچاتا ہے۔ اِس کے استعمال سے مریض چند منٹ میں افاقہ محسوس کرتا ہے۔ہر کھانے کے بعد ایک لونگ چبالینے سے تیزابیت نہیں ہوتی۔

جب آپ کا پیٹ خوراک کو ہضم کرنے سے انکارکردیتا ہے تو خوراک کو ہضم کرنے والا تیزاب آپ کے کھانے کی نالی میں آجاتا ہے جس سے آپ کو سینے میں اور بعض اوقات حلق میں بھی جلن محسوس ہوتی رہتی ہے۔

پیٹ کی تیزابیت کے کچھ بنیادی عوامل میں مصالحے دار خوراک، جسمانی ورزش کی کمی، غیر معمولی کھانے کے پیٹرن اور دماغی دباؤ شامل ہوتے ہیں۔

ان معاملات میں آپ کے کچن میں ہر وقت موجودلونگ بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔اس کو کچل کر کھانا معدے میں تیزابیت کا علاج کرتا ہے۔یہقدرتی طور پر غذائی نالی میں گیس کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔

لونگ کئی طرح کے سرطانی خلیات کے پھلنے پھولنے کی بھی رفتار کو کم کرتی ہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

تازہ ترین