• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: ڈمپر اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے منگن مچھی پول میں ایک ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق تمام جاں بحق ہونے والے افراد کار میں سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایاکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی شخص کو شاہ عبداللہ تدریسی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین