• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی اہلیت سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی اہلیت سے متعلق سپریم کورٹ نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے یکم جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہل کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف پر مفادات کے تصادم کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا، درخواست گزار عثمان ڈار خواجہ آصف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی اور خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قراردیا تھا۔

تازہ ترین