• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ مراد جمالی، غیرت کےنام پر خاتون سمیت دو افراد کا قتل

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن سمیت 2افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ عبدالرحیم میں غیر کے نام پر قتل کا واقعہ پیش آیا جس میں حاکم علی نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بہن اور ایک شخص کو قتل کر دیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کر دیا۔

واقعے کےبعد سے ملزم مفرور ہے جس کو پولیس تلاش کر رہی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

تازہ ترین