• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ تحریری امتحان کےبغیر ڈاکٹرز بھرتی کریں گے‘‘

صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے انٹرویوز کی بنیاد پر سندھ حکومت نے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ بغیر تحریری امتحان کے صوبے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کئے جائینگے۔

صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان لینا طویل پروسیجر ہے اور ڈاکٹروں کی بھرتی کےلیے سندھ کابینہ منظوری دے چکی ہے، بھرتیوں کا فیصلہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر ماہر اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کوکنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائیگا، بھرتی کئے گئے ڈاکٹروں کو بعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائیگی۔

تازہ ترین