• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کا کہنا ہے کہ چوروں کے ساتھ نرم رویہ نہیں ہوگا، ہر ایک کمپنی میں اسکینڈل ہے آہستہ آہستہ سامنے آئیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ 10 سال ن لیگ کی حکومت تھی میں قبضہ گروپ تھا کتنے کیس مجھ پر بنائے گئے،اگر میں نے 10 سال قبضے کیے توپکڑا کیوں نہیں۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ اب حمزہ جاکر قبضوں والی زمینیں دکھائیں ورنہ ان کے خلاف مقدمات کروں گا، انہوں نے کہا کہ پیراگون سٹی قبضہ کس نے کیا ایل ڈی اے سٹی کیوں نہیں بنا یہ بتایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پرویز الٰہی کے خلاف باتیں کرنے والے احتجاج کرنا پی ٹی آئی سے سیکھیں، کھانا پانی اور کنٹینر بھی ہم دیں گے ذرا لوگ تو لاکر دکھائیں۔

علیم خان نے بتایا کہ مجھ سے منسوب جس ہاوسنگ سوسائٹی کا نام لیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا، خدا کا خوف کریں جھوٹی خبر نہ دیں،انہوں نے مزید کہا کہ اب چوروں کے ساتھ نرم رویہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین