• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے تحت آبی ذخائر پر کانفرنس

سپریم کورٹ کے تحت پانی کی قلت اور آبی ذخائر پردو روزہ کانفرنس شروع ہوگئی، کانفرنس کا افتتاح صدرمملکت نے کیا ، سیشن کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کریں گے، جبکہ غیرملکی آبی ماہرین اپنی تحقیقی خدمات سے آگاہ کریں گے ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر پاکستان لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس میں غیر ملکی آبی ماہرین بھی شریک ہیں۔

کانفرنس میں کم مدت میں پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے آبی ماہرین اپنی تحقیقی خدمات کے بارے بتائیں گے۔

کانفرنس میں مجموعی طور پر 5 سیشنز ہوں گے، جس میں صدر مملکت اور چیئرمین واپڈا بھی خطاب کریں گے۔

تازہ ترین