• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’قلت آب سے نمٹنے کیلئے عدلیہ کردار اد اکررہی ہے‘

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قلت آب سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے،اس سلسلے میں عدلیہ بھی کردار ادا کررہی ہے۔

پانی بحران پر سمپوزیم سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں آبی ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ،مستقبل میں آبی قلت کا شکار ملکوں میں شامل ہونے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہناتھاکہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ہنگامی اقدامات کیےجارہےہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا،ذراعت کے جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا۔

تازہ ترین