• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی قومی اسمبلی میں دو اہم معاملات پرالتواء جمع

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے پیمرا کی جگہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے اور میٹرو بس پر سبسڈی ختم کرنے پر الگ الگ تحریک التواء جمع کرادی ہیں۔

پیمرا کی جگہ نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کے خلاف قومی اسمبلی میںن لیگ نے تحریک التواء جمع کرائی ۔

اس تحریک میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ فریقین کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ،حکومت اس طرح کےہتھکنڈوں سے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تحریک التوا میںمزیدکہا گیاکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کےمعاملات کے لیے پہلے ہی کافی ادارےموجود ہیں،حکومت تنقید سے بچنے کے لیے سنسر شپ نافذ کر کے میڈیا کی آزادی کو دبارہی ہے۔

تحریک میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ نئی میڈیا ریگولیٹری باڈی بنانا سنجیدہ معاملہ ہے،فوری بحث کرائی جائے۔

مسلم لیگ ن نےمیٹروبس پرسبسڈی ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف بھی قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی جس میں کہاگیا ہے کہ میٹرو بس کے ٹکٹ مہنگے کرنے سے غریب عوام پر بوجھ پڑے گا۔

تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ غریب عوام مہنگے ٹکٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے،اس لئے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔

تازہ ترین