• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عام طور پرہرن جنگلوں میں اپنی دھن میں مگن اچھلتے کو دتے اور گھاس کھاتے ہی نظر آتے ہیں لیکن اس ویڈیو کے منظر پر آنے کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ یہ کُشتی لڑنے میں بھی کسی سے کم نہیں۔

امریکی ریاست اوہائیو کے رہائشی علاقے میں سجے اس انوکھے اکھاڑے میں ریسلرز کے روپ میں انسان نہیں بلکہ دو ہرن دکھائی دئے رہے ہیں جو ایک دوسرے پر وار کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں۔

ان دو ہرنوں نے اکھاڑے کا ماحول بناکر ایک دوسرے کے ساتھ کُشتی کی اور لڑائی کے دوران نوکیلے سینگھوں کا بھی بھرپور استعما ل کیا۔

کسی ماہر پہلوان کی طرح ایک دوسرے سے نبرد آزماہوتے ان ہرنوں کو دیکھ کر پولیس بھی اس دلچسپ لڑائی سے لطف اندوز ہوتی رہی اور اسے بے ضرر تسلیم کرتے ہوئے ہرنوں کوکشتی لڑنے دی جو کچھ ہی دیر میں بگیر ہار جیت کے فیصلے کے خود بخود ہی اختتام پذیر ہو گئی ۔

تازہ ترین