صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پانی کو ذخیرہ کرنا ملک کا بنیادی مسئلہ ہے ۔
پانی کے بحران پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کےلئے پانی کی دستیابی اور اسے ذخیرہ کرنے کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ زراعت کے جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا۔