• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عباس کے گھر جشن کا سماں ،والد اور دوست خوش

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس کے گھر جشن کا سماں ہے،والد محمد الیاس نے کہا کہ بیٹے کی شاندار کارکردگی پر بہت خوش ہوں۔

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے نواحی قصبے جھٹیکے سے تعلق رکھنے والے محمد عباس کے والد نے مزید کہا کہ امید ہے کہ وہ اور محنت کر کے ملک کا نام روشن کرے گا ، بیٹے نے بہت محنت کی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عباس کو بچپن سے ہی کرکٹ سے لگائوتھا،وہ اسکول سے چھٹی پر فوراً ہی گرائونڈ چلاجاتا تھا اور ہم نے اسے کرکٹ کھیلنے سے کبھی نہیں روکاتھا۔

والد محمد الیاس نے یہ بھی کہا کہ وہ ویلڈنگ کی ورکشاپ پر کام کر نے کے بعد سیدھا گراؤنڈ چلا جاتا تھا ،آج اس کی محنت رنگ لے کر آئی ہے۔

محمد عباس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اسے بچپن ہی سے کرکٹ کا جنون تھا اور جنون اس کی کامیابی کا سبب بنا ،ہم بھی اس کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے لیکن عباس کو کھیلتا دیکھ کر سب حیران رہتے تھے ۔

دوستوں کا کہناتھاکہ محمد عباس نے اپنی آنکھوں میں کرکٹ کی دنیا میں کامیابی کے خواب سجا رکھے تھی وہ سب کےلئے جیتی جاگتی مثال ہے،جسے دیکھ کر ہر نوجوان کامیابی کی منزلیں طے کرسکتا ہے۔

محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،فاسٹ بولر نے پہلی اور دوسری اننگز میں 5،5وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین