• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے محمد عباس کی کھل کر تعریف کی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز محمد عباس کوسابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ٹیسٹ کا نمبرون بولر قرار دے دیا ۔

آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرکے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے محمد عباس کی سابق کپتان وسیم اکرم ، جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کھل کر تعریف کی ۔


جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے محمد عباس کو ٹیسٹ کا نمبرون بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب یہ پاکستانی بولر ٹیسٹ کا نمبرون بولر بن جائے گا اور میں ایسے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ عباس شاندار بولر ہے ،صبح سے ان کی بولنگ دیکھ رہا ہوں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ محمد عباس کو عمدہ بولنگ پر اسے مبارک باد دیتا ہوں ،آسٹریلیا کے خلاف اس کی بولنگ شاندار تھی ،فاسٹ بولر دنیا کےبہترین بولرز میں سے ایک ہیں ، وہ کرکٹ کی دنیا میں مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

تازہ ترین