• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’لاہوررجسٹرار کوآپریٹو آفس میں آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی ‘

رواں سال اگست میں لاہور کے رجسٹرار کو آپریٹو آفس میں لگنے والی آگ لگی نہیں تھی، لگائی گئی تھی ۔

یہ انکشاف پولیس رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب کوآپریٹو بینک کے صدر محمد ایوب سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق فارنزک ایجنسی کوبھیجی گئی ویڈیومیں آگ لگتےوقت کی ویڈیوغائب تھی، آگ لگنے سے پہلے کمپیوٹرسے ہارڈ ڈسک بھی غائب کی گئیں۔

پولیس کے مطابق لاہورکے رجسٹرارکوآپریٹوآفس میں آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی اس حوالے سے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ محکمہ کوآپریٹو کےسب رجسٹرار سیٹھ اقبال مفرورہیں۔

پولیس کے مطابق آگ پیٹرول چھڑک کر لگائی گئی ، گرفتار افراد میں گارڈ زاہد بھٹی ،الیکٹریشن یاسر بھی شامل ہے ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

پولیس کے مطابق فارنزک ایجنسی نےفنگر پرنٹ اور سی سی ٹی وی ویڈیو پرمبنی رپورٹ بھیج دی ہے، بھیجےگئے270 میں سے آئی ٹی ماہرحافظ رضاکے فنگر پرنٹ نےمعاملہ حل کردیا۔

پولیس کے مطابق رجسٹرارکوآپریٹو کے دفتر میں اگست میں آگ لگی تھی،جس میں رجسٹرار کوآپریٹوکا بینک سےخط و کتابت کا ریکارڈ جل گیا تھا۔

تازہ ترین