• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ماضی کی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ، ادارے خساروں کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ۔

وزیراعظم سے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں دیا میر بھاشااور مہمند ڈیمز کےلئے 9 کروڑ19لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہےماضی کی حکومتوں نے اداروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا،بڑے بڑے قومی ادارے خساروں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

ان کاکہناہےکہ بزنس کمیونٹی کے تعاون سے معاشی عمل کو آگے بڑھائیں گے،ہماری قوم میں بے پناہ صلاحیت ہےانشا اللہ جلد موجودہ بحران سے نکل جائیں گے۔

وزیراعظم نےتاجر رہنماؤں سے گفتگو میں کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط کاریوں اور غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔آج حالت یہ ہے کہ اسٹیل مل، پی آئی اے، پاکستان ریلوے سمیت ہرادارےمیں اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتے،جتنا بڑا ڈاکہ اس ملک پر مارا گیا اس کی مثال نہیں ملتی،آج ریڑھی ،چھابڑی اور فوت شدگان کے بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں اربوں روپے نکل رہے ہیں۔

تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ نیا پاکستان بنانے کی مہم میں حکومت کے ساتھ ہیں اورمشکل معاشی حالات سے نبردآزماء ہونے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

عمران خان سے صدر نیشنل بینک آف پاکستان نے بھی ملاقات کی ،دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے 1کروڑ95 لاکھ کاچیک پیش کیا۔

تازہ ترین