• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’قطر سےتمام شعبوں میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں‘

وزیراعظم عمران خان نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے توقع ظاہرکی ہےکہ دونوں ملکوں کے درمیان آنے والےبرسوں میں تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے قطرکے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے ملاقات کی ۔


قطری وزیرخارجہ نےامیر قطر کی جانب سےوزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباداور نیک خوہشات کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ امیر قطرپاکستان کےساتھ قریبی تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور قطر پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےلئے ہرممکن کردار ادا کرےگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قطر کےایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کےفیصلے پرجلد عمل درآمد کےخواہش مندہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ قطری قیادت میں قطر کی ترقی وخوشحالی کےلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اورتجارت سمیت تمام شعبوں میں پاک قطر تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کےخواہش مند ہیں۔

تازہ ترین