• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے کے جھٹکے، وزیراعظم نے میٹنگ جاری رکھی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کے دوران سیکورٹی حکام نے وزیراعظم کو میٹنگ روم سے باہر آنے کا کہا لیکن وہ اپنی نشست پر براجمان رہے ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سیکورٹی حکام سے کہا کہ زلزلہ تو آرہا ہے اب کیا کرسکتے ہیں ،اتنا کہہ کر وہ میٹنگ میں بیٹھے رہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء نشستوں سے کھڑے ہو گئے لیکن وزیراعظم کو نشست پر براجمان دیکھ کر دوبارہ بیٹھ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزارتوں کی کارکردگی اور معاشی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے شیڈول دورہ سعودی عرب کے حوالے سے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

تازہ ترین